25 فروری 2015 - 07:19
لانگ مارچ کے نتائج، حیدر آباد: مختلف اضلاع میں 54 غیر رجسٹرڈ مدارس بند

ڈی آئی جی حیدر آباد ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ ریجن کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرکے 54 غیر رجسٹرڈ مدارس کو بند کردیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی حیدر آباد ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ ریجن کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرکے 54 غیر رجسٹرڈ مدارس کو بند کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد کی جانب سے جاری اعلامیے میں تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مدارس کے فنڈنگ کے کوائف کے علاوہ طلبا اور فیکلٹی کے کوائف جمع کیے جائیں اور جو مدارس رجسٹریشن نہیں کرارہے اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ اعلامیے کے مطابق لائوڈ اسپیکر کی خلاف ورزی پر 71 کیسز، منافرت اور شر انگیزی پر مشتمل لٹریچر اور تقاریر کرنے پر 13 کیسز کا اندراج کیا گیاجبکہ 206 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

.......

/169